سابق ممبر قانون ساز اسمبلی چودھری شہزاد ن لیگ میں شامل
چودھری شہزاد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے اِن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع پر چودھری شہزاد نے اپنے خاندان اور ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
قومی اسمبلی کے رکن ملک ابرار اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن شاہ جہاں یوسف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
صدر مسلم لیگ ن خیبر پختوا و وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے چودھری شہزاد کو پارٹی مفلر اور کیپ پہنائی، انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر چودھری شہزاد کو مبارکباد دی اور انہیں خوش آمدید کہا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
اس موقع پر چودھری شہزاد نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
چودھری شہزاد کا کہنا تھا کہ لیگی قائد میاں محمد نواز شریف، وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف، صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر محمد امیر مقام اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی قیادت کی رہنمائی میں پارٹی کے ویژن کو آگے بڑھانے اور عوامی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا۔