نجی کنسورشیم آئندہ ماہ پی آئی اے کا مینجمنٹ کنٹرول سنبھال لے گا
نجکاری کمیشن کے ترجمان نے سنو نیوز کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پی آئی اے کو نجی شعبے کے حوالے سے متعلق تفصیلات فراہم کی ہیں۔
ترجمان نجکاری کمیشن نے بتایا کہ نجی کنسورشیم کے حوالے سے متعلق پی آئی اے کو ملکی اور بین الاقوامی ریگولیٹری منظوری دے دی گئی ہے، عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) اور تکمیل کے لیے ضروری رضامندی حاصل کر لی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شیئر پرچیز اور سبسکرپشن معاہدہ کامیاب بولی دہندہ کے ساتھ عمل میں لایا گیا ہے ، جون کے آخر تک فرسٹ کلوزنگ کے وقت 85 ارب روپے کی رقم کی ادائیگی عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے ادا کیے جانے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو خرید لیا
ترجمان کا کہنا تھا کہ بقیہ رقم خریدار کی طرف سے معاہدے کی شرائط کے مطابق پہلی بندش کے وقت جمع کرائی جائے گی۔
نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کے حصص کی منتقلی کے ساتھ عارف حبیب کنسورشیم کو مینجمنٹ کنٹرول فرسٹ کلوزنگ پر دیا جائے گا، فریقین فی الحال جون 2026 کے آخر تک پہلی فنانشل کلوزنگ کو مکمل کرنے کی سمت کام کر رہے ہیں۔