کسٹم میں اکھاڑ پچھاڑ، گریڈ 19 اور 20 کے افسران کے تقرر و تبادلے
رپورٹ کے مطابق پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ 20 کے 10 اور گریڈ 19 کے 8 افسران کے تقرر تبادلے کیے گئے ہیں۔
ایف بی آر ہیڈکوارٹر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے ثنا اللہ ابڑو او پی ایس پر ڈائریکٹر جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ مقرر کیے گئے ہیں ، گریڈ 20 کی افسر عظمت طاہرہ کلیکٹر آئی او سی او لاہور تعینات کر دی گئیں۔
گریڈ 20 کے وحید مروت کلیکٹر انفورسمنٹ اسلام آباد مقرر کیے گئے ہیں، گریڈ 20 کے عرفان واحد کو او پی ایس پر ڈی جی کسٹم ویلیو ایشن کراچی جبکہ سعدیہ منیب کو ڈائریکٹر این این ڈی اے لاہور مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاؤہ کسٹم سروس گریڈ 20 کے منیب سرور کو ڈائریکٹر سی پیک لاہور مقرر کیا گیا ہے، گریڈ 20 کی طیبہ کیانی کو کلیکٹر کسٹم انفورسمنٹ فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔
گریڈ 20 کے ضیا اللہ شمس کلیکٹر اپریزمنٹ کوہاٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے جبکہ غلام مصطفیٰ کو ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ پشاور کا اضافی چارج تفویض ہوا ہے۔
رضوان بشارت کو چیف ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ۔
ادھر کسٹم سروس گریڈ 19 کی صالحہ ذاکر شاہ کو ایڈیشنل کلکٹر کسٹم اکیڈمی اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے، گریڈ 19 کے غلام حیدر مہیسر ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی مقرر کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر دفاتر ہفتے اور اتوار کے روز کھلے رہیں گے
گریڈ 19 کے عمران رسول ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس رسک مینجمنٹ اسلام آباد مقرر ہو گئے، واجد زمان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کی منظوری سے کسٹم افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔