عدالت نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان "بلا" بحال کرنے کا حکم دیدیا
چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ جسٹس شاہد بہار کی سربراہی میں قائم لارجر بینچ نے صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیاز کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن آزاد کشمیر اور حکومتِ آزاد کشمیر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور اس پورے معاملے پر تفصیلی وضاحت پیش کرنے کے لیے باقاعدہ نوٹسز بھی جاری کر دیے۔
عدالت عالیہ آزاد کشمیر نے پی ٹی آئی کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت رجسٹر کرنے کے احکامات دے دیے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 11 جولائی تک توسیع
اس عدالتی فیصلے کے بعد آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بلے کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑ سکیں گے۔
واضح رہے کہ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی رکنیت اور رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی تھی جس کے خلاف پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔