وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر ایران چلے گئے
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر ایران چلے گئے، جہاں وہ دارالحکومت تہران میں ایران کی اعلیٰ حکومتی اور سفارتی شخصیت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی (ارنا) نے بھی پاکستانی وزیر داخلہ کے اس اعلیٰ سطح کے دورے کی تصدیق کی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقاتوں کے دوران پاک ایران دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مشیر خزانہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا عندیہ
اس دورے کا سب سے اہم اور بنیادی محور ایران اور امریکا کے درمیان جاری پس پردہ مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت اور سفارتی کوششیں ہوں گی۔
واضح رہے کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور سفارتی روابط کو فعال بنانے کے لیے پاکستان ایک اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور اسی تناظر میں وزیر داخلہ محسن نقوی اس سے قبل بھی متعدد بار تہران کے ہنگامی دورے کر چکے ہیں۔
سفارتی و سیاسی مبصرین کی جانب سے ان کے حالیہ دورے کو خطے کی موجودہ صورتحال اور ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے انتہائی کلیدی اور بڑی پیشرفت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔