انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اورچلڈرن ہسپتال فور کی منظوری
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے 19 سال بعد پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے مکمل طور پر فعال ہونے پر اظہار مسرت کیا۔
وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل اور پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر ذیشان حنیف کو بھی سراہا۔
اجلاس میں پنجاب بھر کے لئے 110 مجوزہ ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا، پنجاب میں پہلی مرتبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سٹوڈنٹس ہاسٹل قائم کرنے کی تجویزپر غورکیاگیا۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت روڈز، ٹرکنگ ٹرمینل، بس سٹینڈز، ماڈل بازار اور فوڈ سٹریٹس پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی سرکاری سکیموں میں اپلائی کرنے کیلئے لنک پر کلک کریں
دوران اجلاس شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چار پراجیکٹ کامیابی سے فعال ہو چکے ہیں جبکہ 27 پراجیکٹس کی فزیبلٹی تیار کی گئی اور دیگر پراجیکٹس پر ورکنگ تیزی سے جاری ہے۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پلان میں 4 بڑے سی ایم اینی شیٹیو بھی شامل کئے گئے ہیں،نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں ایف ایم ڈی پروڈکشن پلانٹ، ٹائم ٹریول پارک لاہور، شریمپ فارمنگ اور مائنزٹو میٹل چنیوٹ پراجیکٹ شامل ہے۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب اور چلڈرن ہسپتال فور کی منظوری دیدی ۔
نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب اور چلڈرن ہسپتال فور بنے گا، پلاسٹک ری کنسٹریکٹو سرجری اینڈ برن سینٹر اور انسٹیٹیوٹ آف جینیٹک اینڈ بلڈ ڈیزیز بھی میڈیکل سٹی میں بنے گا۔
اس کو بھی دیکھیں: بچوں کا ب فارم کب اور کیسے بنوانا ہے؟ نادرا نے طریقہ کار بتا دیا
سنٹر آف ایکسی لینس نرسنگ اینڈ مڈ وائفری، انسٹیٹیو ٹ آف آپتھلمالوجی اور انفیکشن ڈیزیز ہسپتال بھی بنائے جائیں گے، نواز شریف میڈیکل سٹی میں 1519 بیڈز پر مشتمل سات بڑے ہسپتال مرحلہ وار بنائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ترقی کا سفر ہر صورت جاری رہے گا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا مقصد ڈویلپمنٹ کے عمل میں نجی شعبے کوبھی شریک کرنا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ویژن کے تحت ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔