پی آئی اے کے چیئرمین اسلم آر خان انتقال کر گئے

PIA Chairman Aslam R Khan
فائل فوٹو
Updated | Published June, 19 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے چیئرمین اسلم آر خان انتقال کر گئے، جس کے بعد قومی ایئرلائن سمیت مختلف حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہو گئی ہے۔

ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے پر پی آئی اے کے افسران، ملازمین اور شعبہ ہوا بازی سے وابستہ شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اسلم آر خان گزشتہ چھ دہائیوں سے پی آئی اے کے ساتھ وابستہ تھے اور ادارے کی ترقی، استحکام اور بہتری میں ان کا کردار نمایاں رہا۔ انہیں قومی ایئرلائن میں ایک مدبر، مخلص اور دور اندیش رہنما کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ ادارے کے اندر ان کا مقام ایک شفیق بزرگ اور سرپرست جیسا تھا، جنہوں نے ہمیشہ ملازمین کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی۔

پی آئی اے کی تنظیم نو اور ادارے کو دوبارہ منافع بخش بنانے کیلئے اسلم آر خان کے کئی اہم فیصلے سنگ میل ثابت ہوئے۔ مشکل حالات میں بروقت اور جرات مندانہ فیصلے کرنا ان کی شخصیت کا نمایاں وصف تھا، جس کی وجہ سے انہیں ادارے میں بے حد احترام حاصل تھا۔

فلاحی سرگرمیوں میں بھی ان کی دلچسپی قابل ذکر تھی، وہ مختلف سماجی و خیراتی منصوبوں کی سرپرستی کرتے رہے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اسلم آر خان کے انتقال سے پوری پی آئی اے فیملی شدید صدمے میں ہے، مرحوم کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز تھا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بجٹ کیلئے گرین سگنل مل گیا

مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد از نماز جمعہ ان کی رہائش گاہ خیابانِ غازی، ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائے گی، جہاں اہل خانہ، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-19 USD to PKR 278.30
2026-06-19 EUR to PKR 319.00
2026-06-19 GBP to PKR 367.57
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-19 Silver (XAG) 1 Ounce 19,547.14
2026-06-19 Gold (XAU) 1 Ounce 1,207,415.08
2026-06-19 Platinum (XPT) 1 Ounce 503,912.98
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-19 Petrol (Super) 373.78
2026-06-19 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-19 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں