آج سے پیٹرول پر لیوی میں کمی اور ڈیزل میں اضافہ، نوٹیفکیشن آگیا

پیٹرول پر لیوی
پیٹرول پر لیوی میں فی لیٹر 9 روپے 24 پیسے کمی کی گئی/ فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published June, 13 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے آج سے پیٹرول پر لیوی میں کمی اور ڈیزل پر اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں فی لیٹر 9 روپے 24 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول پر لیوی اب 116 روپے 8 پیسے کے بجائے 106 روپے 24 پیسے ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ ڈیزل پر لیوی 8 روپے67 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے جس سے ڈیزل پر لیوی 44 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 53 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

یاد رہے گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-13 Petrol (Super) 373.78
2026-06-13 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-13 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں