حج پالیسی رواں ماہ پیش کی جائیگی: وفاقی وزیر سردار یوسف

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 13 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اللہ کی مدد سے پاکستان کا حج آپریشن بہترین رہا، مسلسل دوسرے سال سعودی وزارت مذہبی امور کی طرف سے ایکسیلینس ایوارڈ ملا جو پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعداد کے لحاظ سے پاکستان کے حجاج پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر ہیں اور اتنی بڑی تعداد ہونے کے باوجود انتظامات مثالی اور بہترین رہے اور سعودی حکومت نے عازمین حج کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کیں جس پر ہم خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد محمد بن سلمان سمیت سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ اندر سے خالی نہیں، حیرت انگیز معلومات کم لوگ جانتے

انہوں نے بتایا کہ سعودی وزارت حج نے آمدہ حج پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، سعودی ڈیڈ لائن کے مطابق حج پالیسی رواں ماہ ہی وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی اور حج درخواستیں ’’ پہلے آئیے ، پہلے پائیے ‘‘ پالیسی کے اصول کے مطابق لی جائیں گی۔

انہوں نے کہا دوران حج شکایات کا تناسب ایک فیصد سے بھی کم رہا اور وزارت نے موقع پر ہی بے شمار شکایات کا فوری ازالہ کیا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-13 Petrol (Super) 373.78
2026-06-13 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-13 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں