سینئر سیاستدان تاج آفریدی ٹریفک حادثے میں جانبحق

Taj Afridi Death
فائل فوٹو
Updated | Published June, 12 2026 |
اسلام آباد:)ویب ڈیسک) سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر تاج آفریدی موٹروے پر پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیاسی شخصیات، کارکنوں اور ان کے چاہنے والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق سینیٹر تاج آفریدی اسلام آباد سے پشاور جا رہے تھے کہ موٹروے ایم ون پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ وہ شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی خالق حقیقی سے جا ملے۔

حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا، تاہم اسے معمولی چوٹیں آئیں، جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد موٹروے پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، پولیس مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ حادثے کی اصل وجہ سامنے لائی جا سکے۔

ذہن نشین رہے کہ تاج آفریدی کا شمار ملک کی معروف سیاسی شخصیات میں ہوتا تھا، انہوں نے سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے قومی امور میں فعال کردار ادا کیا اور مختلف سماجی و عوامی منصوبوں میں بھی دلچسپی لی۔ ان کے انتقال کی خبر پر سیاسی رہنماؤں اور مختلف حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم میں مزید سہولتیں دینے کی ہدایت کردی

اہل خانہ، دوستوں اور سیاسی ساتھیوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے، ان کی وفات ملکی سیاست کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دی جا رہی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-12 Petrol (Super) 377.78
2026-06-12 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-12 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں