اردو ڈائجسٹ کے بانی الطاف حسن قریشی انتقال کرگئے

Altaf Hassan Qureshi Death
فائل فوٹو
Updated | Published May, 17 2026 |
لاہور:)ویب ڈیسک) پاکستان کی صحافتی، فکری اور ادبی دنیا ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی، معروف سینیئر صحافی، دانشور اور اردو ڈائجسٹ کے بانی الطاف حسن قریشی انتقال کر گئے۔

ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد صحافتی حلقوں، سیاسی شخصیات اور سماجی رہنماؤں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مرحوم کے صاحبزادے کامران الطاف کے مطابق الطاف حسن قریشی کی نماز جنازہ نماز ظہر جامعہ اشرفیہ لاہور میں ادا کی جائے گی، جہاں ان کے چاہنے والے، صحافی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے الطاف حسن قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے صحافت کے شعبے میں ایسا خلا پیدا ہوگیا ہے جسے پر کرنا آسان نہیں ہوگا۔ وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ الطاف حسن قریشی ایک روشن فکری شخصیت تھے جنہوں نے اپنی تحریروں اور نظریاتی بصیرت سے صحافت کو نئی سمت دی، مرحوم نے ہمیشہ ذمہ دار، باوقار اور اصولی صحافت کو فروغ دیا اور نوجوان صحافیوں کیلئے قابل تقلید مثال قائم کی۔

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسن قریشی نے صحافت، قومی شعور اور فکری بیداری کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں:نامور شاعر اور اسسٹنٹ پروفیسر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

الطاف حسن قریشی کی وفات کو صحافتی دنیا ایک بڑے نقصان کے طور پر دیکھ رہی ہے، جبکہ ان کی علمی، فکری اور صحافتی خدمات طویل عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-12 Petrol (Super) 377.78
2026-06-12 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-12 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں