لوڈشیڈنگ کا شدید بحران، ہر گھنٹے بعد بجلی غائب
ملک بھر میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔
فائل فوٹو
لاہور(ویب ڈیسک): ملک بھر میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کئی علاقوں میں صورتحال اس حد تک خراب ہو چکی ہے کہ ہر گھنٹے بعد بجلی غائب ہو جاتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں بار بار بجلی کی بندش نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار اور طلب میں واضح فرق، ایندھن کی قلت اور تکنیکی مسائل اس بحران کی بڑی وجوہات ہیں۔

مزید یہ پڑھیں: ٹریفک جرمانوں میں بڑی کمی کی سمری منظور
شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید طویل بتایا جا رہا ہے جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ چھوٹے صنعتکاروں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے ان کا کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
دوسری جانب حکومتی حلقوں کا مؤقف ہے کہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں بجلی کی پیداوار بڑھانے اور نظام کی بہتری کے منصوبے شامل ہیں۔ تاہم عوام کا کہنا ہے کہ فوری اور مؤثر اقدامات کے بغیر اس بحران پر قابو پانا ممکن نہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر بروقت حکمت عملی اختیار نہ کی گئی تو آنے والے دنوں میں یہ بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے جس سے نہ صرف معیشت بلکہ عوامی زندگی بھی بری طرح متاثر ہوگی۔