یہ سہولت سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام فیز ٹو 2026 کے تحت دی جا رہی ہے۔
آن لائن پورٹل اب فعال ہے اور طلبہ 20 اپریل 2026 تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔
حکومت نے اب نجی یونیورسٹیوں کے طلبہ کو بھی اپلائی کرنے کی اجازت دے دی ہے جس سے ہزاروں طلبہ میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ ای میل یا ڈیٹا مسائل والے طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے کالج یا یونیورسٹی کے فوکل پرسن سے رابطہ کر کے اپنی معلومات درست کروائیں۔
تمام وفاقی چارٹرڈ یونیورسٹیاں بھی اس پروگرام میں شامل کر لی گئی ہیں جس سے اسکیم کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
درخواست دینے کے لیے ضروری ہے کہ طالب علم کے پاس پنجاب کے کسی بھی ضلع کا ڈومیسائل ہو اور وہ اہل پروگرام میں زیر تعلیم ہو۔ اس میں پبلک یونیورسٹیوں، کالجوں اور کچھ نجی و وفاقی اداروں کے پہلے یا دوسرے سمسٹر کے بی ایس طلبہ شامل ہیں۔
سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے ساتھ ساتھ نرسنگ طلبہ بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔ اہلیت کے لیے داخلہ سیشن 2025 ہونا ضروری ہے۔
بی ایس پروگرام کے لیے انٹرمیڈیٹ میں کم از کم 65 فیصد نمبر لازمی ہیں۔ جبکہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے 80 فیصد نمبر درکار ہیں۔
ڈی وی ایم طلبہ کے لیے کم از کم 75 فیصد جبکہ نرسنگ کے لیے 65 فیصد نمبر ضروری ہیں۔ غیر مسلم طلبہ کے لیے بی ایس پروگرام میں کم از کم 55 فیصد نمبر رکھے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کا کاشتکاروں کو 6 ارب کا باردانہ مفت دینے کا اعلان
نابینا طلبہ کو نمبروں کی شرط کے بغیر لیپ ٹاپ پروگرام میں اہل قرار دیا گیا ہے۔ تاہم وہ طلبہ جو پہلے کسی اسکیم میں لیپ ٹاپ حاصل کر چکے ہیں، دوبارہ اہل نہیں ہوں گے۔
یہ اسکیم ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، تاہم سخت میرٹ کی وجہ سے صرف اہل طلبہ ہی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔