امن و استحکام کیلئے اپنا کردار جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار
US Iran talks Pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گا اور امریکا و ایران کے درمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کرتا رہے گا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے وفود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شرکت وزیراعظم کی درخواست پر ممکن ہوئی، جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران اسحاق ڈار نے بتایا کہ امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس جبکہ ایرانی وفد کی سربراہی اسپیکر باقر قالیباف نے کی، دونوں وفود کے درمیان جامع اور تعمیری مذاکرات کے کئی ادوار ہوئے، جن میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے بطور نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عمل میں فعال کردار ادا کیا اور دونوں فریقین کے درمیان مؤثر رابطہ قائم رکھنے میں مدد دی، پاکستان کی کوشش ہے کہ خطے میں کشیدگی کم ہو اور مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں گے تاکہ خطے اور دنیا میں پائیدار امن اور خوشحالی ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی وفد جے ڈی وینس کی سربراہی میں واپس روانہ

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیز فائر برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، کیونکہ یہی دیرپا امن کی بنیاد بن سکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں