امریکی وفد جے ڈی وینس کی سربراہی میں واپس روانہ
JD Vance visit
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں آنے والا امریکی وفد اہم سفارتی دورہ مکمل کرنے کے بعد بغیر کسی معاہدے کے واپس روانہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کیلئے متعدد اہم مذاکرات کیے گئے، تاہم کوئی حتمی پیش رفت سامنے نہ آسکی۔

روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ اب تک کسی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے، اسی لیے امریکی وفد بغیر کسی ڈیل کے واپس جا رہا ہے، ایران نے امریکی شرائط کو قبول کرنے سے انکار کر دیا، جس کے باعث مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکے۔

امریکی نائب صدر نے مزید بتایا کہ مذاکرات کے دوران کئی اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور امریکا نے مکمل نیک نیتی کے ساتھ بات چیت میں حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وفد نے لچک کا مظاہرہ کیا اور مختلف معاملات پر پیش رفت کیلئے سنجیدہ کوششیں کیں، تاہم فریقین کے درمیان اختلافات برقرار رہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مذاکرات خطے میں امن کیلئے ایک اہم موقع تھے، لیکن اختلافات کے باعث کوئی ٹھوس نتیجہ سامنے نہیں آ سکا، آئندہ دنوں میں مزید سفارتی کوششیں متوقع ہیں، تاہم کامیابی کا انحصار دونوں ممالک کے مؤقف میں لچک پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کسی نتیجے پر نہیں پہنچے، بغیر ڈیل واپس جارہے ہیں، جے ڈی وینس

دوسری جانب عالمی برادری بھی اس پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں