وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ آج تاریخ سازموقع پربات کررہا ہوں،آج اللہ کےفضل سےخلیج میں جنگ نہیں،امن کی باتیں ہورہی ہیں، آج خلیج میں جنگ نہیں، امن کی باتیں ہورہی ہیں، آج فریقین بات چیت کے لیےراضی ہو چکے ہیں، انتہائی اہم پیش رفت پر برادر ملک ایران اور امریکا کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے میری تجویز قبول کرتے ہوئے نہ صرف عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا بلکہ میری پرخلوص دعوت پر دونوں ممالک کی قیادت اسلام آباد آرہی ہے، پاکستان کو اللہ تعالی نے میزبانی کا شرف عطا فرمایا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اور ایران کی قیادت پاکستان پہنچ رہی ہے، مریکا اور ایران کی قیادت کو اسلام آباد آنے کی دعوت پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ان کی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنگ کے شعلے بجھانے کیلئے تاریخ ساز کردار ادا کیا،یہ صرف پاکستان کےلیے نہیں،عالم اسلام کے لیے قابل فخر لمحہ ہے، اِس نازک موقع پرپاکستان کی قیادت نےانتہائی محتاط اندازمیں اعتماد کا مظاہرہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قیامت خیزمہنگائی کا طوفان آیا ہے، وعدہ کیا تھا تیل کی قیمتیں کم ہوں گی توفوری فائدہ عوام کومنتقل کریں گے، آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی ہوئی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 358 روپے ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 12 روپے کی کمی کی گئی ہے، پٹرول کی فی لٹر قیمت 378 روپے سے کم کر کے 366 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔