پرائیویٹ اسکولز اتحادکا میٹرک امتحانات ملتوی کرنےکا مطالبہ
کراچی میں پرائیویٹ اسکولز اتحاد نے 7 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک امتحانات کو ملتوی کرنےکا مطالبہ کر دیا ہے۔
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں پرائیویٹ اسکولز اتحاد نے 7 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک امتحانات کو ملتوی کرنےکا مطالبہ کر دیا ہے۔

 پرائیویٹ اسکولز اتحاد نے میٹرک امتحانات ملتوی کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک امتحانی مراکز فائنل نہیں ہوئے اور نہ ہی ایڈمٹ کارڈزکا اجرا ممکن ہوا ہے۔
تنظیم کا مزید کہنا ہے کہ امتحانی سامان کی ترسیل بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی امتحانی مراکز کا علم ہے جبکہ دیگر انتظامات بھی نامکمل ہیں۔

مزید یہ پڑھیں: جمعہ کے روز گھروں سے آنلائن کلاسز کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری
دوسری جانب ترجمان میڑک بورڈ کا کہنا ہے کہ میٹرک امحانات کے تمام انتظامات مکمل ہیں، ایڈمٹ کارڈ بورڈ آفس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیےجا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ترجمان میڑک بورڈ کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائیشی پتوں پر ارسال کیے جا چکے ہیں، اتوار کی تعطیل والے دن بھی بورڈ آفس کھلا رہےگا، بعض ایسے امیدوار جو ایڈمٹ حاصل نہ کرسکے وہ بورڈ آفس کے کمرہ نمبر 5 سے رجوع کرسکتے ہیں۔