ایف بی آر نے بزرگ شہریوں کے لیے کوئی نیا ٹیکس ریلیف متعارف نہیں کروایا
فائل فوٹو
March, 28 2026
(ویب ڈیسک): سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 60 سال یا اس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ 15مارچ کو ایک انسٹاگرام صارف نے دعویٰ کیا کہ ایف بی آرنے ریٹائرڈ افراد کے لیے نیا ٹیکس ریلیف متعارف کروایا ہے جس کے تحت 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے واجب الادا ٹیکس میں 50 فیصد کمی کی گئی ہے۔
اسی نوعیت کے دعوے ایکس (ٹوئٹر) اور فیس بک پر بھی شیئر کیے گئے تھے جبکہ ایف بی آر کی جانب سے بزرگ شہریوں کے لیے کسی نئے ٹیکس ریلیف یا چھوٹ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کم CGPA کے ساتھ کینیڈا میں تعلیم، پاکستانی طلبہ کے لیے نئے مواقع
ایف بی آر کے چیف ٹیکس دہندگان سروسز عثمان اصغر نے اس آن لائن دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایف بی آر نے حال ہی میں بزرگ شہریوں کے لیے 50 فیصد ٹیکس میں کمی کا کوئی اعلان نہیں کیا۔ یہ دعویٰ 2010 کی ایک پرانی پالیسی پر مبنی ہے جسے 2014 میں ختم کر دیا گیا تھا۔