ذرائع کے مطابق انہیں ان کی رہائشگاہ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنی فیملی سے ملاقات کیلئے لاہور آئی ہوئی تھیں۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کو گرفتار کیا اور بعد ازاں انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، گرفتاری کے بعد تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، جس کے باعث مختلف قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں۔
ذہن نشین رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں پہلے ہی سزا سنائی جا چکی ہے، عدالت نے انہیں متعدد کیسز میں 10، 10 سال قید کی سزا دی تھی، جس کے باعث وہ قانونی مشکلات کا سامنا کر رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے استعفی دے دیا
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس گرفتاری سے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے ردعمل بھی سامنے آنے کا امکان ہے، دوسری جانب حکومتی حلقے اس معاملے کو قانون کی عملداری قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک کی سیاسی صورتحال خاصی گرم ہے اور اہم سیاسی شخصیات کی گرفتاریاں مسلسل خبروں کا حصہ بن رہی ہیں۔