جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیٹوں سے ٹیلی فون پر 25 سے 30 منٹ گفتگو کی، بانی کے بچوں نے والد سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بچوں سے بات کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان موجود تھے۔
جیل ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے بھی ملاقات کرائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی خدشات، عمران خان آج بھی عید کی نماز ادا نہ کر سکے
یاد رہے کہ قبل ازیں جیل ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اڈیالہ جیل میں قید عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی عمران خان عید کی نماز ادا نہیں کر سکے، نماز عید کے دوران بانی پی ٹی آئی نے اپنے سیل میں ہی قیام کیا۔
ذہن نشین رہے کہ چاند رات کی شب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ عید الفطر کے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات کرائی جائے۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |