جیل ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ اڈیالہ جیل میں قید عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی عمران خان عید کی نماز ادا نہیں کر سکے، نماز عید کے دوران بانی پی ٹی آئی نے اپنے سیل میں ہی قیام کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج ان کے بچوں سے ٹیلی فون پر بات کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔
ملک بھر میں آج عیدالفطر نہایت مذہبی جوش و خروش، عقیدت اور بھرپور جذبۂ ایمانی کے ساتھ منائی جا رہی ہے، اس بابرکت موقع پر مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نمازِ عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: افواجِ پاکستان کی جانب سے عیدالفطر پر قوم کو مبارکباد
نمازِ عید کے اجتماعات میں علمائے کرام نے عیدالفطر کی اہمیت، صبر، تقویٰ اور باہمی محبت پر روشنی ڈالی، اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ عالمِ اسلام کے لیے امن، استحکام اور اتحاد کی بھی دعا مانگی گئی۔
واضح رہے کہ عیدالفطر رمضان المبارک کے اختتام پر منائی جاتی ہے، جو مسلمانوں کے لیے خوشی، شکرانے اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کا دن ہوتا ہے، یہ دن ہمیں صبر، ہمدردی اور دوسروں کی مدد کا درس دیتا ہے۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |