افواجِ پاکستان کی جانب سے عیدالفطر پر قوم کو مبارکباد
افواجِ پاکستان
عیدالفطر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان جاری کیا گیا/ فائل فوٹو
(سنو نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواجِ پاکستان کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عیدالفطر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری جیسی اعلیٰ اقدار کی عکاسی کرتی ہے جبکہ مسلح افواج کے لیے عید کی اصل روح مادرِ وطن کے دفاع اور خدمت میں پوشیدہ ہے جہاں جوان اپنے اہلِ خانہ سے دور رہ کر ملک کے امن و استحکام کو یقینی بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے

افواج پاکستان کی جانب سے ملک کی حفاظت پر مامور بہادر مرد و خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کے اہلِ خانہ کی قربانیوں اور ثابت قدمی کو بھی سراہا گیا۔ عسکری قیادت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ عید پاکستان اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، خوشحالی اور برکتوں کا باعث بنے۔

مسلح افواج کی قیادت نے اپنے بیان میں کہا کہ عید اتحاد، ہمدردی اور شکرگزاری کی علامت ہے، افواجِ پاکستان کے نزدیک عید کی اصل روح مادرِ وطن کی خدمت اور دفاع میں مضمر ہے، قوم اور عسکری قیادت شہداء اور غازیوں کے اہل خانہ کے عزم اور حوصلے کا اعتراف کرتی ہے۔
 

سحر و افطار اوقات 21 March 2026, Ramadan
فقہ جعفری فقہ حنفی شہر
افطار سحر افطار سحر
ضرور پڑھیں