نمازِ عید کے اجتماعات میں علمائے کرام نے عیدالفطر کی اہمیت، صبر، تقویٰ اور باہمی محبت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ عالمِ اسلام کے لیے امن، استحکام اور اتحاد کی بھی دعا مانگی گئی۔ مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں، جن میں فلسطین اور دیگر متاثرہ خطوں کے مسلمان شامل تھے۔
عیدالفطر کے موقع پر شہریوں نے سنت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے نئے یا صاف ستھرے کپڑے پہنے، خوشبو لگائی اور میٹھی اشیاء کھا کر نماز کے لیے روانہ ہوئے۔ بچے، بزرگ اور نوجوان سب ہی عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک نظر آئے۔ نماز کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی اور محبت و بھائی چارے کا اظہار کیا، جس سے معاشرے میں ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ ملا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں آج عید منائی گئی
گھروں میں اس موقع پر خصوصی پکوان تیار کیے جا رہے ہیں، جن میں شیر خرما، سیویاں اور دیگر روایتی مٹھائیاں شامل ہیں۔ خواتین گھروں کی سجاوٹ اور مہمان نوازی میں مصروف ہیں جبکہ بچے عیدی حاصل کرنے کے لیے بےتاب دکھائی دیتے ہیں۔ بازاروں اور تفریحی مقامات پر بھی رش دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اہم مقامات پر تعینات ہیں اور نگرانی کا مؤثر نظام قائم کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عیدالفطر رمضان المبارک کے اختتام پر منائی جاتی ہے، جو مسلمانوں کے لیے خوشی، شکرانے اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کا دن ہوتا ہے۔ یہ دن ہمیں صبر، ہمدردی اور دوسروں کی مدد کا درس دیتا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، امریکا، برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں عیدالفطر گزشتہ روز منائی گئی تھی۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |