تفصیلات کے مطابق پسرور روڈ پر بسم اللہ چوک کے قریب نامعلوم گاڑی نے 5 سالہ معصوم بچے کو کچل دیا، بے رحم ڈرائیور کی ٹکر سے معصوم بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت کو علامہ اقبال میموریل ہسپتال منتقل کر دیا۔
کمسن بچے کی میت گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا، واقعہ کے بعد علاقہ کی فضا سوگوار ہے جبکہ اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جار ہا ہے۔
پولیس نے نامعلوم کیری وین کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلد ملزم تک پہنچ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی خدشات، عمران خان آج بھی عید کی نماز ادا نہ کر سکے
دوسری جانب میاں چنوں میں معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے، فائرنگ کا افسوسناک واقعہ میاں چنوں کے تھانہ چھب کلاں کے نواحی گاؤں 109 پندرہ ایل میں پیش آیا جہاں دو گروپوں میں تصادم ہوا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجہ میں تین افراد مزمل، عدنان اور نذر زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ادھر خان پور کے نواحی علاقہ کوٹلہ مائی میں پرانی رنجش پر فائرنگ کے نتیجے میں 28 سالہ شعیب جان بحق ہو گیا، متوفی کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |