وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ ناحق قید میں ہیں، ان کی رہائی کے لیے جدوجہد کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے گا، آئین و قانون کی بالادستی، حقیقی جمہوریت کے قیام، آزاد عدلیہ کی بحالی اور آزاد صحافت کے فروغ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: افواجِ پاکستان کی جانب سے عیدالفطر پر قوم کو مبارکباد
سہیل آفریدی نے عید کے تیسرے دن یوم پاکستان پر صوبہ بھر میں 10 لاکھ پودے لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم عمران خان کے بلین ٹری سونامی وژن کا تسلسل ہے، شجرکاری مہم میں حصہ لینے والوں کے لیے ایک آن لائن ایپ متعارف کرائی گئی ہے، شہری پودے لگانے کے بعد اپنی ویڈیوز اور تصاویر ایپ پر اپلوڈ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مہم کے ذریعے دنیا کو خیبرپختونخوا میں شجرکاری کی سرگرمیاں دکھائی جائیں گی، خیبرپختونخوا ملک کے 45 فیصد جنگلات فراہم کر رہا ہے، صوبے کا جنگلاتی رقبہ 26.5 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے، خیبرپختونخوا کے جنگلات پورے پاکستان کے لیے مؤثر ثابت ہوں گے، عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |