سہیل آفریدی کا وزیراعظم سے عید پر عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقات کا مطالبہ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات کرائی جائے۔
فائل فوٹو
پشاور: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات کرائی جائے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عیدالفطر پر اہل خانہ سے ملاقات کی سہولت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں زیر حراست ہیں، ملاقاتوں کا معاملہ پہلے بھی اٹھایا جاتا رہا ہے، قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کا حق قانونی اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کے تحت یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ جیل مینوئل اور عدالتی احکامات کے باوجود بنیادی حقوق کی فراہمی میں رکاوٹ تشویشناک ہے، قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات، انسانی سلوک اور مناسب طبی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی قانونی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے آج کون ملاقات کرے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پریزن رولز 1978 اور پریزنز ایکٹ 1894 کی روشنی میں بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کو حقوق فراہم کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قانونی حقوق دلانے کیلئے فوری ہدایات جاری کی جائیں۔ 

ضرور پڑھیں