ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے گزشتہ روز جیل حکام کو 6 افراد پر مشتمل ایک فہرست فراہم کی گئی تھی، جنہیں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔
اس فہرست میں عاقب اللہ، لطاسب ستی، تنویر اسلم راجہ، جاوید کوثر، زین العابدین اور چودھری افتخار حسین کے نام شامل ہیں۔
جیل حکام کے مطابق ملاقاتوں کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ سیکیورٹی ادارے بھی مکمل طور پر متحرک ہیں۔ اڈیالہ جیل کے اطراف میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر عارضی ناکے قائم کیے گئے ہیں، جن میں داہگل، کورگھ پور، گیٹ نمبر ایک، پانچ فیکٹری ناکہ اور ماربل فیکٹری ناکہ شامل ہیں، ان مقامات پر آنے جانے والوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کا مقصد امن و امان کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنا ہے، دوسری جانب پارٹی کارکنان اور رہنما بھی اس اہم ملاقات کے حوالے سے خاصے متجسس دکھائی دے رہے ہیں۔