عید پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Pakistan weather forecast
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 17 سے 25 مارچ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی وارننگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، سیالکوٹ، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور آس پاس کے علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارش، ہواؤں کے طوفان اور گرج چمک متوقع ہے۔

 شمالی پنجاب میں بعض مقامات پر اولے بھی پڑ سکتے ہیں۔ جنوبی اضلاع جیسے ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں وقفے وقفے سے بارش اور ابر آلود موسم ہوگا۔
چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنو، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی، سوات، وزیرستان، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش اور ہواؤں کے طوفان کے ساتھ وقفے وقفے سے دھوپ نکلنے کے مواقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کب؟ اہم پیشگوئی کر دی گئی

علاقائی بارش اور گرج چمک کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پیشین، برکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، آواران، پنجگور، تربت، اور گوادر میں بکھری ہوئی بارش اور طوفانی موسم کی پیش گوئی ہے۔

سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، کراچی، حیدرآباد، بدین، عمرکوٹ، اور مٹھی میں بعض مقامات پر بارش اور طوفانی ہواؤں کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اتھارٹیز نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ضروری احتیاطی تدابیر اپنائیں، مقامی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ضرور پڑھیں