نادرا نے چار دن دفاتر بند رکھنے کا اعلان کر دیا
فائل فوٹو
March, 18 2026
(ویب ڈیسک): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں اس کے دفاتر چار دن کے لیے بند رہیں گے۔
نادرا کے دفاتر 20 مارچ سے 23 مارچ 2026 تک بند رہیں گے۔
نادرا کے مطابق وہ دفاتر جو ہفتے میں پانچ دن کام کرتے ہیں وہ 19 اور 20 مارچ کی درمیانی شب بند ہو جائیں گے اور 24 مارچ کو صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ورک فرام ہوم پالیسی میں دو ماہ کی توسیع
اتھارٹی نے مزید بتایا کہ بیرونِ ملک نادرا دفاتر اور کاؤنٹرز اپنے متعلقہ شیڈول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔ تعطیلات کے دوران نادرا کی آن لائن سروسز اس کی موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب رہیں گی۔
سحر و افطار اوقات
18 March 2026, 28th Ramadan
ضرور پڑھیں