رحمت کارڈ: ایک لاکھ روپے تک حاصل کریں
رحمت کارڈ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بیوگان اور ماں باپ کی شفقت سے محروم بچوں کیلئے رحمت کا رڈ کی منظوری دی/ فائل فوٹو
لاہور (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بیوگان اورماں باپ کی شفقت سے محروم بچوں کیلئے رحمت کا رڈ کی منظوری دے دی اور کہا پنجاب کے وسائل پر ہر فرد کا پورا حق ہے، ہر ایک کو اس کا حق پہنچائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب میں بیوگان اور یتامیٰ کیلئے پاکستان کی تاریخ کا پہلا وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی معاون خصوصی برائے عشر و زکوٰۃ راشد نصر اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کیلئے رحمت کارڈ کی منظوری

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ تک مالی امداد دی جائے گی۔ پہلے فیز میں 40 ہزار سے زائد مستحقین خاندانوں کو دئیے جا ئیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈپراجیکٹ کا آغاز عید کے فوراً بعد ہوگا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کے ذریعے بیوگان اور یتیم بچوں کو 25،25 ہزار ملیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کیلئے موبائل ایپلی کیشن، ویب پورٹل، کال اور سینٹر آف زکوٰۃ آفس سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے وسائل پرہرفرد کا پورا حق ہے۔ حقدار تک حق پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کے ذریعے بیوہ خواتین کو خود روزگار کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب ایسا صوبہ ہے جہاں ہر فرد کا خیال رکھا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈکے ذریعے بیوہ خواتین اور بچے مالی خود مختاری کے ساتھ باوقار زندگی گزار سکیں گے۔
 

ضرور پڑھیں