نادرا نے سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی
نادرا
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات کی فراہمی کے لیے نادرا نے خصوصی سہولت فراہم کی/ فائل فوٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک): سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات کی فراہمی کے لیے نادرا نے خصوصی سہولت فراہم کر دی۔

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے جنہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی سہولت کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی شرط ختم، 12500 حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم کے ہمراہ ظہران شہر کا 27 اور 28 فروری کو دورہ کر رہے ہے، جہاں تمیمی نیو کیمپ، ظھران ایسٹرن پراونس میں قائم کیا گیا ہے۔ اس کیمپ پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کو اپنی نئی شناختی دستاویزات، تبدیلی یا تجدید کی تمام تر کارروائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

جن پاکستانی شہریوں کو شناختی دستاویزات درکار ہیں، وہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے دوپہر ایک بجے تک مذکورہ کیمپ پہنچ کر نادرا ٹیم سے رابطہ کریں۔

اس کیمپ میں نیا اسمارٹ نائیکوپ، اسمارٹ نائیکوپ ری پرنٹ، نائیکوپ یا اسمارٹ نائیکوپ کی تجدید، ڈی یو پی کلیئرنس، نائیکوپ یا اسمارٹ نائیکوپ میں تبدیلی، ایف آر سی اور نائیکوپ یا اسمارٹ نائیکوپ کی منسوخی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

ضرور پڑھیں