بتایاگیا کہ رمضان المبارک میں بازار، کمرشل سٹورز، بیکریز، ہوٹلز اور دکانوں کے اوقات کار کا فیصلہ کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ دکانیں رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی رمضان میں ختم کر دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کی نئی قیمتوں کا اعلان
دوسری جانب وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے رمضان پیکیج کے الگ الگ اعلانات کے تحت لاکھوں مستحقین کو رمضان میں 23 ہزار روپے امداد ملے گی، وزیر اعظم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 1 کروڑ 21 لاکھ افراد کو 13 ہزار روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے مستحقین شامل ہیں جبکہ پنجاب حکومت کے اعلان کے تحت لاہور سمیت صوبہ بھر میں سوشیو اکنامک سروے کے مطابق 40 لاکھ مستحقین کو 10 ہزار روپے فی کس فراہم کئے جائیں گے۔
یوں لاہور میں جہاں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دو لاکھ مستحقین کو 13 ہزار ملیں گے وہیں سوشیو اکنامک سروے کے مطابق 60 ہزار سے زائد مستحقین کو 10 ہزار روپے بھی دئیے جائیں گے، سوشیواکنامک سروے کے تحت لاہور میں 20 ہزار اے ٹی ایم کارڈ زکی تقسیم جاری ہے، دوسرے مرحلے میں 25 ہزار اے ٹی ایم کارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔ تیسرے مرحلے میں 10 ہزار اے ٹی ایم کارڈز دئیے جائیں گے۔