علی امین گنڈاپور کا عمران خان کو آنکھ عطیہ کرنے کا اعلان
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف ‏علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اپنی آنکھ بطور عطیہ دینے کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف ‏علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اپنی آنکھ بطور عطیہ دینے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ نے یہ بھی کہا میرے حلقے سے لوگ مجھے میسجز کر رہے کہ ہم بھی عمران خان کو اپنی آنکھ عطیہ کریں گے،عطیہ دینے والوں کی پوری لسٹ بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ عمران خان کے لیے اتنی بڑی قربانی دینے کو تیار ہیں یہ ورکرز کی محبت ہے، یہ نظریہ ہے، مجھ سمیت یہاں موجود کوئی بھی عمران خان کے لیے قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے عمران خان اپنے لیے نہیں ہمارے بچوں کے لیے جنگ لڑ رہا ہے، اس کی آنکھیں ٹھیک ہونی چاہئیں، ہم میں سے اگر کسی کی آنکھ نہیں بھی رہتی تو خیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے 6 کیسز سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، یہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں، ان کو معلوم ہے عمران خان پاپولر لیڈر ہے، یہ سب کو معلوم ہے یہ کسی سے چھپنے والی چیز نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے 8 فروری کو کیا ہوا، سب جانتے ہیں 8 فروری کو لوگوں نے کس کو ووٹ دیا، تمام تر زیادتیوں کے باوجود دیکھ لیں عوام کے جذبات کیا ہیں، لوگ کس کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر لوگ آپ کی طاقت کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ جیت گئے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ مان لو کہ آپ ہار چکے ہو، اپنی شکست تسلیم کرو اور آگے بڑھو۔