وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میانوالی میں منعقدہ پروگرام میں پہنچیں اور عوام سے خطاب کیا، خطاب کے دوران ایک موقع پر اُن کی زبان پھسلی اور اُن کے منہ سے نکل گیا کہ ’میانوالی والوں یہ صرف دعویٰ نہیں، مریم نواز ، نوازشریف کی طرح دعویٰ نہیں کرتی بلکہ کام کر کے دکھاتی ہے الحمد اللہ‘۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے میانوالی سے صرف محبت کا دعویٰ نہیں کیا، آپ سب بتائیں کہ یہاں گرین بس آئی کہ نہیں آئی؟ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سڑکیں صاف ہورہی ہیں یا نہیں ہورہیں؟۔
مریم نواز، نوازشریف کی طرح دعوی نہیں کرتی، کام کر کے دکھاتی ہے، مریم نواز کی زبان پھسل گئی۔۔!! pic.twitter.com/MQ66yHSN74
— Khurram Iqbal (@khurram143) February 12, 2026
یہ بھی پڑھیں: سعد رفیق نے عمران خان کے لیے آواز اٹھا دی
وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے مزید سوال کیا کہ ’میانوالی میں دل کا اسپتال بنا ہے کہ نہیں بنا؟ سڑکیں بنی کہ نہیں بنیں؟ آج میں میانوالی کے پہلے دل کے امراض کا افتتاح کر کے آرہی ہوں۔