عمران خان جس ڈاکٹر سے آنکھ کا علاج کرانا چاہیں کرایا جائے گا،رانا ثنااللہ
Rana Sanaullah statement about Imran Khan
فائل فوٹو
اسلام آباد: ( ویب ڈیسک ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کہ بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان جس بھی ڈاکٹر سے آنکھ کا چیک اپ کروانا چاہتے ہیں کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل سلمان صفدر نے رپورٹ میں یہ نہیں کہا کہ عمران خان کی شکایت کرنے پر ان کا علاج نہیں کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جس بھی ڈاکٹر سے آنکھوں کا چیک کرانا چاہیں گے وہ کروایا جائے گا۔

دوسری جانب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی آنکھ میں تکلیف کی شکایت پر جیل سپرنٹنڈنٹ  یا متعلقہ حکام نے توجہ نہیں دی، جیل حکام کے بروقت توجہ نہ دینے پر مجرمانہ غفلت برتی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر سیاستدان زعیم قادری انتقال کر گئے

ذہن نشین رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو دستیاب سہولیات کی رپورٹ  میں عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد تک محدود ہو گئی ہے۔