وزیراعظم کا نیپرا کے سولر ریگولیشنز کا فوری نوٹس
Shehbaz Sharif
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر توانائی سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا فوری نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی خصوصی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہواجس میں نیپرا کے نئے ریگولیشنز کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطااللہ تارڑ، علی پرویز ملک، سردار اویس خان لغاری، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، مشیر نجکاری محمد علی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر توانائی سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پاور ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ سولر صارفین کے کنٹریکٹس کے تحفظ کے لیے فوری طور پر نظرِ ثانی کی اپیل دائر کرے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ موجودہ صارفین کے معاہدوں کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے تاکہ پالیسی میں کسی بھی تبدیلی سے پہلے سے مستفید ہونے والے صارفین متاثر نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی

وزیراعظم ہدایت کی کہ سولر سے مستفید ہونے والے 4 لاکھ 66 ہزار صارفین کا مالی بوجھ 3 کروڑ 76 لاکھ سے زائد ایسے صارفین پر نہ پڑے جو صرف نیشنل گرڈ سے بجلی استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس سلسلے میں پاور ڈویژن کو ایک جامع اور متوازن لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں