رات 12 بجے کے بعد پتنگ اڑانے والوں کیلئے اہم اعلان
Kite flying ban after midnight
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں بسنت کے تہوار کے آخری روز شہر بھر میں رات 12 بجے کے بعد پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اس سلسلے میں اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ وقت کے بعد پتنگ اڑانے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ بسنت کے دوران شہر میں ڈرون کیمروں کے ذریعے پتنگ بازی کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اب تک قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 1700 سے زائد افراد کیخلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ہوائی فائرنگ اور کیمیکل ڈور استعمال کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔

شہر میں شہریوں کی حفاظت کیلئے 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی گارڈز استعمال کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ صرف حکومت سے منظور شدہ ڈور اور پتنگیں استعمال کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس سروس مکمل بند

واضح رہے کہ لاہور میں بسنت منانے کا تہوار 6 فروری سے 8 فروری 2026 تک ہے۔ پنجاب حکومت نے طویل عرصے بعد مخصوص ضابطہ اخلاق کے تحت بسنت کی اجازت دی ہے، جس میں شہریوں کی حفاظت اور قانون کی پاسداری کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

ان پابندیوں اور حفاظتی اقدامات کا مقصد نہ صرف شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہے بلکہ بسنت کے تہوار کو محفوظ اور خوشگوار ماحول میں منانا بھی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں