ہر بیوہ کو ایک لاکھ روپے ملیں گے، بیوہ سپورٹ کارڈ منظور ہوگیا
Widow Support Card Punjab
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے بیوہ خواتین کی معاشی مشکلات کم کرنے کیلئے بڑا فلاحی قدم اٹھاتے ہوئے بیوہ سپورٹ کارڈ اسکیم کی منظوری دے دی۔

اس اسکیم کا مقصد صوبے بھر کی مستحق بیوہ خواتین کو براہِ راست مالی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اور ان کے بچے بہتر زندگی گزار سکیں۔

یہ اسکیم زکوٰۃ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تحت نافذ کی جائے گی، پروگرام کے ذریعے ہر مستحق بیوہ خاتون کو ایک لاکھ روپے نقد فراہم کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ بچوں کی تعداد کے مطابق اضافی امداد بھی دی جائے گی، اگر بیوہ خاتون کا ایک بچہ ہے تو انہیں مزید 25 ہزار روپے دیے جائیں گے، جبکہ دو بچوں کی صورت میں 50 ہزار روپے اضافی فراہم کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق اس اسکیم کا بنیادی مقصد بیوہ خواتین پر موجود مالی دباؤ کم کرنا اور ان کے بچوں کی خوراک، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد دینا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف بیوہ خواتین کو معاشی سہارا ملے گا بلکہ وہ امدادی اداروں پر انحصار کم کر کے خود مختاری کی جانب بڑھ سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سب سے طویل اور مختصر روزہ کن ممالک میں ہوگا؟ جانیے

زکوٰۃ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کیلئے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اس عمل میں شفاف طریقہ کار کے تحت مستحقین کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ امداد حقیقی حق داروں تک پہنچ سکے۔

ذرائع  کے مطابق بیوہ سپورٹ کارڈ اسکیم کے رواں ماہ کے اختتام تک باقاعدہ طور پر نافذ ہونے کی توقع ہے، جلد ہی رجسٹریشن کا طریقہ کار جاری کیا جائے گا، جس کے بعد مستحق بیوہ خواتین کو مالی معاونت کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں