عمران خان کی ذاتی معالجین سے چیک اپ کی درخواست خارج
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کی ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر سماعت کی/ فائل فوٹو
(سنو نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست خارج کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک عدالت پیش ہوئے۔

وکیل فیصل ملک نے موقف اپنایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں ذاتی معالج کی سہولت حاصل رہی ہے، بانی پی ٹی آئی بھی ملک کے سابق وزیراعظم ہیں برابری کے سلوک کے مستحق ہیں، اڈیالہ جیل میں آنکھوں کی ٹریٹمنٹ کا انتظام نہیں ہے، عمران خان انڈر ٹرائل قیدی ہیں ان کا ذاتی معالج سے میڈیکل چیک اپ حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کا پی ٹی آئی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ رول 795 کے مطابق بانی کے علاج سے قبل انکی فیملی کو آگاہ کرنا ضروری ہے، تین سال میں بانی کو کبھی جیل سے باہر نہیں لے جایا گیا، ایسے کیا غیر معمولی حالات بنے بانی کو رات گئے پمز ہسپتال لے جانا پڑا، عدالت سے استدعا ہے بانی کے ذاتی معالجین کو اڈیالہ جیل میں رسائی دی جائے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انڈر ٹرائل قیدی نہیں ہیں، 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی ضمانت پر ہیں، عمران خان جی ایچ کیو کیس میں انڈر ٹرائل ملزم ہے قیدی نہیں، کریمینل کورٹ کے پاس اختیار نہیں ضمانت پر کسی ملزم کی کسٹڈی کو ریگولیٹ کرے۔

پراسیکیوٹر ظہیرشاہ نے کہا کہ یہ کوئی آئینی عدالت نہیں کریمینل کورٹ ہے، کسی بھی قیدی کے علاج معالجے کیلئے حکومت ڈاکٹرز کا تعین کرتی ہے، پاکستان پرزن رولز میں پرائیویٹ ڈاکٹرز سے علاج کرانے کا کوئی ذکر نہیں، کسی بھی قیدی کیلئے ذاتی معالج کا پرزن رولز میں کوئی رول نہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بانی کیلے ذاتی معالجین کی اڈیالہ جیل میں رسائی کی درخواست خارج کردی۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں