کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ ملک فیضان احمد نے بتایا کہ بسنت کے چوتھے روز صرف لاہور میں ایک ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کی ڈور گڈی فروخت ہوئی۔
ملک فیضان کے مطابق چوتھے روز مارکیٹ میں 10 لاکھ سے زائد گڈے پتنگیں فروخت ہوئیں جبکہ 20 ہزار سے زائد پنے بھی خریداروں کو دستیاب ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیڈھ تاوا گڈا 700 روپے، ایک تاوا 400 روپے اور پونا تاوا 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ دو پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار روپے میں مارکیٹ میں بک رہا ہے۔
ایڈووکیٹ ملک فیضان نے بتایا کہ بسنت کے پہلے روز پتنگوں کی خرید و فروخت 16 کروڑ روپے رہی، دوسرے روز 18 کروڑ روپے، تیسرے روز 20 کروڑ روپے اور چوتھے روز مارکیٹ میں 68 کروڑ روپے کا کاروبار ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ موچی گیٹ مارکیٹ، اسلامپورہ، ساندہ، سمن آباد، نوناریاں اور اچھرہ سمیت دیگر علاقوں میں پتنگوں، گڈوں اور پنوں کی خرید و فروخت جاری ہے اور شہری بڑی تعداد میں تہوار کیلئے سامان خریدنے پہنچ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بسنت کے دوں میں مفت سفر کیسے کر سکتے ہیں؟ جانیے
بسنت کے دوران پتنگ بازی کی سرگرمیاں بڑھنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں قیمتیں بھی متواتر بدل رہی ہیں، تاہم شہری اس رنگین تہوار کے مزے لینے میں دلچسپی لیتے ہوئے خریداری میں اضافہ کر رہے ہیں۔