ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقوں ڈی ایچ اے کے بلاک پی، کیو، آر اور ایس، نشاطِ کالونی، علی ویو گارڈن، علی پارک، نادرا آباد، بھٹہ چوک، جوڑے پل، تاج باغ اور کینال بینک سمیت 15 سے زائد علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں پتنگ بازی نہیں ہوگی بلکہ دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت وہاں پر پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پنجاب حکومت مذکورہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی سے متعلق جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کرے گی۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے جہازوں کی آمد و رفت کو محفوظ بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں، صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے درمیان گزشتہ ماہ سے جاری مذاکرات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بسنت سے قبل پتنگوں ، گڈوں و ڈور کی قیمتیں آسمان سے جا لگیں
ادھر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد جہازوں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کو محفوظ بنانا ہے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں 7،6 اور 8 فروری کو بسنت منانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے لیے بھرپور تیاریاں بھی جاری ہیں جبکہ اس حوالے سے شہریوں کا جوش و خروش بھی دیدنی ہے۔