پی پی رہنما سینیٹرعاجز دھامراہ کے والد انتقال کر گئے
پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ کے والد غلام حیدر دھامراہ خالق حقیقی سے جا ملے۔
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ کے والد غلام حیدر دھامراہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بروز ہفتہ صبح 10 بجے ہائی اسکول شاہپور چاکر سانگھڑ میں ادا کی جائے گی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر غلام حیدر دھامراہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے صاحبزاے اور پی پی پی حیدرآباد ڈویژن کے صدر سینٹر عاجز دھامراہ ، عمران دھامراہ اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم ڈاکٹر غلام حیدر دھامراہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، ان کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ ہے، مرحوم ڈاکٹر غلام حیدر دھامراہ نے پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ جدوجہد کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کہ مرحوم ڈاکٹر غلام حیدر دھامراہ کی جدوجہد اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ ڈاکٹر غلام حیدر دھامراہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ بھاٹی چوک، ہائی پاور کمیٹی کی انکوائری رپورٹ مکمل

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے بھی سینیٹر عاجز دھامراہ کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر غلام حیدر دھامراہ پیپلزپارٹی کا اثاثہ تھے، ان کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، ڈاکٹر غلام حیدر دھامرہ مرحوم کی پارٹی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

فریال تالپور نے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ ڈاکٹر غلام حیدر دھامراہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطافرمائے۔

سینیٹر وقار مہدی نے عاجز دھامراہ کے والد کے انتقال پر افسوس سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر غلام حیدر دھامراہ کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص جیالے سے محروم ہوگئی، ڈاکٹر غلام حیدر دھامراہ مرحوم کی پارٹی کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مرحوم ڈاکٹر غلام حیدر دھامراہ کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔