آکسفورڈ اسکالرشپ کے لیے کیسے درخواست دیں؟ جانیے
Oxford University admission
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): جنوبی پنجاب کے طلبہ کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ایک آن لائن ویبینار کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ ویبینار باصلاحیت طلبہ کی مدد کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو دنیا کی بہترین جامعات میں سے ایک میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن مناسب رہنمائی اور وسائل تک رسائی نہیں رکھتے، منتظمین کے مطابق، اس سیشن میں اہلیت کے معیار، دستیاب اسکالرشپ سپورٹ اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے مرحلہ وار درخواست کے طریقہ کار کی وضاحت کی جائے گی۔

تعلیمی ماہرین اور اسکالرشپ نمائندے تعلیمی تقاضوں، داخلہ شیڈول اور مالی معاونت کے مواقع پر رہنمائی فراہم کریں گے، اس کے علاوہ آکسفورڈ میں تعلیم سے متعلق عام غلط فہمیوں کو دور کیا جائے گا اور مضبوط درخواست تیار کرنے کے عملی مشورے دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، ادائیگیوں کا نیا نظام متعارف

او پی پی اور تارین آکسفورڈ اسکالرشپ پہلے ہی پاکستان خصوصاً پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو آکسفورڈ میں داخلے اور مالی معاونت دلوانے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں، یہ ویبینار عالمی معیار کی تعلیم تک مساوی رسائی کے مشن کو آگے بڑھاتا ہے۔

جنوبی پنجاب کے طلبہ کو خصوصی طور پر شرکت کی ترغیب دی گئی ہے، شرکاء کو سوالات پوچھنے اور اپنی تعلیمی صورتحال کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

دلچسپی رکھنے والے طلبہ منتظمین کی جانب سے فراہم کردہ سرکاری رجسٹریشن لنک کے ذریعے مفت رجسٹریشن کر سکتے ہیں، تاہم محدود نشستوں کے باعث جلد اندراج کا مشورہ دیا گیا ہے۔