اسلام آباد، کراچی سے عازمینِ حج روڈ ٹو مکہ کے تحت سعودیہ جائینگے
سرکاری حج سکیم
اسلام آباد اور کراچی سے جانے والے عازمینِ حج کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت حجازِ مقدس روانہ کیا جائے گا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): سرکاری حج سکیم کے تحت رواں سال اسلام آباد اور کراچی سے جانے والے عازمینِ حج کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت حجازِ مقدس روانہ کیا جائے گا، پاکستان میں ہی ان کی امیگریشن مکمل کر لی جائے گی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع کے عازمینِ حج جبکہ کراچی ایئرپورٹ سے جانے والے عازمین کی امیگریشن بھی پاکستان میں ہی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سجدہ کرنے کے دماغ پر حیران کن اثرات

اس سہولت کے تحت عازمینِ حج حجازِ مقدس پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر کسی انتظار کے بغیر سیدھے اپنے ہوٹلوں میں منتقل ہو سکیں گے۔ اسی طرح فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد واپسی پر بھی انہیں اسی سہولت کے تحت وطن واپس لایا جائے گا۔

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں دیگر شہروں کو شامل کرنے کے لئے بھی سعودی حکومت سے بات چیت کی جائے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.46 ▼ 0.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.83 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 ▲ 1,752
Gold 22K Per Tola 407,988 ▲ 1,606
Gold 21K Per Tola 389,443 ▲ 1,533
Gold 18K Per Tola 333,808 ▲ 1,314
Silver Per Tola 6,678 ▲ 61
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 22.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں