لاہوریونیورسٹی کی طالبہ نے چھت سے چھلانگ لگا دی
Lahore university student suicide attempt
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) لاہور یونیورسٹی کی 21 سالہ طالبہ نے اپنی جان لے لینے کی کوشش کی اور عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔

اس افسوسناک واقعہ کے بعد طالبہ کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے یونیورسٹی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ طالبہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اسپتال کے عملے نے ابتدائی طبی امداد شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ خودکشی کی کوشش کے پیچھے کیا محرکات تھے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ اسی یونیورسٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، کیونکہ چند روز قبل اسی ادارے کے ایک طالبعلم نے بھی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبہ کے مطابق، حالیہ واقعات نے کیمپس میں خوف اور تشویش کی فضا پیدا کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دعوت ولیمہ میں عمران خان کی تصویر لہرانے پر 7افراد گرفتار

نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں ذہنی دباؤ، تعلیمی تناؤ اور دیگر ذاتی مسائل اکثر اس قسم کے واقعات کا سبب بنتے ہیں، اس لیے والدین اور تعلیمی ادارے طلبہ کی نفسیاتی حالت پر خصوصی توجہ دیں۔

پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے عوام اور طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ طلبہ کی مدد کریں اور کسی بھی غیر معمولی رویے یا ذہنی دباؤ کے آثار دیکھنے پر فوری اطلاع دیں۔