پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاندان کے افراد روزمرہ کے معمول کے مطابق ناشتے کی تیاری میں مصروف تھے۔ ناشتے کے بعد چائے تیار کی گئی، تاہم کسی کو علم نہ ہو سکا کہ چائے کے برتن میں چھپکلی گر چکی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سب سے پہلے ایک مہمان نے چائے پی، جس کے فوراً بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔ مہمان کو متلی، چکر اور بے ہوشی کی کیفیت کا سامنا کرنا پڑا، جس پر گھر کے دیگر افراد بھی پریشان ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بسنت پر بسیں اور رکشے مفت چلانے کا اعلان
چند ہی لمحوں بعد وہ افراد بھی متاثر ہونا شروع ہو گئے جنہوں نے اسی چائے سے پیالی بھری تھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے خواتین اور بچوں سمیت مزید افراد کی حالت خراب ہو گئی اور کئی افراد بے ہوش ہو گئے۔ گھر میں اچانک چیخ و پکار مچ گئی، جس پر پڑوسی فوری طور پر موقع پر پہنچے اور صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی۔
پڑوسیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام متاثرہ افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد فراہم کی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو فوڈ پوائزننگ جیسی علامات کا سامنا تھا، تاہم بروقت علاج کی وجہ سے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں نے متاثرین کو زیرِ نگرانی رکھا ہوا ہے تاکہ کسی قسم کی پیچیدگی پیدا نہ ہو۔
پولیس کے مطابق متاثرہ افراد میں سربلند، محمد موسیٰ، امان شیر، محمد عیسیٰ، زکریا، ظاہر اللہ، نعمان، راشد علی، جہاں پری، وصیت بی بی اور زیبا گل شامل ہیں۔ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہونے کے باعث واقعے کی سنگینی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔