تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومکت نے لاہور میں بسنت سے متعلق اہم اجلاس میں 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں بسیں اور رکشے فری چلانے کا اعلان کیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ لاہور میں تین روز کے لئے بسیں اور رکشے فری چلائے جائیں گے، تاکہ لوگ کم سے کم موٹر سائیکل استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بسنت تقریبات کے مقامات کا اعلان
دوسری جانب صوبائی دارالحکومت میں بسنت کے حوالے سے انتظامیہ نے تیاریوں کا باقاعدہ آغاز رواں ہفتے سے کرنے کا اعلان کر دیا۔ شہر میں پتنگ اور ڈور بنانے والے اور فروخت کنندگان کے لیے آن لائن رجسٹریشن بھی اسی ہفتے شروع ہوگی۔
ذرائع کے مطابق رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد ہی پتنگ اور ڈور بنانے کی اجازت دی جائے گی، پتنگ اور ڈور کی فروخت کے لیے اندرون شہر مخصوص مقامات پر اسٹال لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ شہری آن لائن پورٹل کے ذریعے پتنگ اور ڈور بنانے کا اجازت نامہ حاصل کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق پتنگ اور ڈور بنانے کی اجازت صرف شیڈول ون کے تحت ہوگی۔ اس سال ڈیڑھ تاوا گڈا اور ساڑھے 4 گٹھ کی پتنگ بنانے اور فروخت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ پتنگ اور ڈور شہر کے کسی بھی مقام پر تیار کیے جا سکیں گے، تاہم انتظامیہ کو جگہ کی پیشگی اطلاع دینا لازم ہوگا۔
پتنگ اور ڈور بنانے والے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے تاکہ بسنت کے موقع پر تمام سرگرمیاں محفوظ اور منظم طریقے سے انجام پائیں۔