اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں 25 دسمبر کرسمس اور یوم قائد کے بعد 26 دسمبر کو بھی عام چھٹی کا اعلان کر دیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف نے وفاقی دارالحکومت نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
The District Administration Islamabad has declared Friday, 26th December 2025 as a local holiday within the revenue limits of the Islamabad
— DC Islamabad (@dcislamabad) December 24, 2025
All essential services, including hospitals, police, ICT administration, CDA, and utility services, will remain operational. pic.twitter.com/Hn6cck8iGG
نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو غیر ملکی اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد کے باعث عام تعطیل ہو گی تاہم آئی سی ٹی، سی ڈی اے، انتظامیہ، پولیس اور سرکاری ہسپتالوں پر اطلاق نہیں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا
نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو بھجوا دی گئی، واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جمعرات 25 دسمبر یوم قائد اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل ہو گی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کے روز معمول کے مطابق چھٹی ہوتی ہے، اس طرح جمعرات اور جمعہ کی تعطیل ہونے کے باعث اسلام آباد کے باسی ایک ساتھ چار چھٹیوں کے مزے اٹھائیں گے۔