طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد
چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے پاکستان بھر میں طلبہ کو 7 لاکھ کروم بُکس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنا اور انہیں ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، کروم بُکس کے ذریعے طلبہ کو آن لائن تعلیم، ڈیجیٹل تعلیمی مواد اور جدید سافٹ ویئر تک بہتر رسائی حاصل ہو سکے گی۔ منصوبے کے تحت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبہ بھی مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کا شہریوں کا فیملی ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدام

رانا مشہود نے بتایا کہ یہ منصوبہ اسکولوں، کالجوں اور جامعات کے طلبہ کے لیے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کیا جا سکے۔ کروم بُکس ٹی آئی ایف فاؤنڈیشن لاہور کے تعاون سے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین نے مزید کہا کہ آلات کی تقسیم مرحلہ وار اور شفاف طریقے سے کی جائے گی، جبکہ ایک قومی مانیٹرنگ نظام بھی متعارف کرایا جائے گا تاکہ کروم بُکس کے مؤثر استعمال اور تعلیمی نتائج کا جائزہ لیا جا سکے۔

حکام کے مطابق یہ منصوبہ شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان تعلیمی فرق کو کم کرنے میں مدد دے گا اور ملک بھر کے طلبہ کو مساوی تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں