ڈی ایس پی نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا
فائل فوٹو
December, 14 2025
لاہور: (سنو نیوز) پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے ڈی ایس پی عثمان حیدر نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کے سبب اپنی پہلی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
دونوں کے درمیان طویل عرصے سے گھریلو جھگڑے چل رہے تھے اور دوسری شادی کے بعد اختلافات مزید شدت اختیار کر گئے تھے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ عثمان حیدر کی پہلی بیوی تھی جبکہ ملزم نے مقتولہ کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ عثمان حیدر نے ابتدائی طور پر دونوں کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کروائی تھی، تاہم تفتیش کے دوران اس نے اعتراف جرم کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے پر جرمانے عائد کرنے کی منظوری
پولیس نے مقتولہ کی لاش شیخوپورہ سے اور بیٹی کی لاش کاہنہ سے برآمد کر لی ہے، اس واقعے کے بعد عثمان حیدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور کیس میں مزید تفتیش جاری ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
ضرور پڑھیں
امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی اور بائیومیٹرک سسٹمز لگانے کا فیصلہ
December, 14 2025
عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے پر جرمانے عائد کرنے کی منظوری
December, 14 2025
ایچ ای سی کا ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے معیار کا جائزہ شروع
December, 14 2025
کینیڈا کا پاکستانیوں کے لیے فاسٹ ٹریک ورک پرمٹ متعارف
December, 14 2025